آزاد غزل
رک کیوں گئے ستم ظریف ظلم ابھی تو باقی ہے
میرے تن پہ لہو رسے مگر زخم ابھی تو باقی ہے
میری روح کا قطرہ قطرہ اس ایندھن میں خاک ہوا
اہل تماشہ ہنس ہنس کہتے راکھ ابھی تو باقی ہے
روتے جلتے،چلتے چلتے اس رہ میں جو شام ہوئی
اہل مسافت مڑ مڑ کہتے رات ابھی تو باقی ہے
نیل سے لب گہرائیوں مانند سؔما یونہی گمنام ہوئے
سمندر کی لہروں نے کہا طوفان ابھی تو باقی ہے
از_سماءچودھری
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔