جو گھر پہ رہے بَیرٹَولٹ برَیشت کی ایک نظم (Wer z…

جو گھر پہ رہے

بَیرٹَولٹ برَیشت کی ایک نظم
(Wer zu Hause bleibt / Bertolt Brecht)

جو گھر پہ رہے جب جنگ شروع ہو جائے
وہ چاہتا ہے کہ اس کی جنگ اور لڑیں
ہاں دیکھنا ہو گا وقت سے پہلے اس کو یہ بھی
جو بھاگتا ہے اس جنگ میں شامل ہونے سے
شامل ہو گا ہار میں بھی وہ چاہے یا نہ چاہے
جو جنگ سے بچنا چاہتا ہے
وہ جنگ سے کہاں بچ پاتا ہے
خود اپنی جنگ جو نہ لڑے
وہ جنگجو ٹھہرا دشمن کا

(جرمن سے اردو ترجمہ: مقبول ملک)


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2679688112261705