“جو چیز استعمال نہ ہو، وہ زنگ آلود ہو جاتی ہے…”
گھر ہو، تو مکڑیاں جال بُن لیتی ہیں۔
پانی ہو، تو بدبو دینے لگتا ہے۔
اور اگر دماغ ہو تو سستی، خوف، اور شک کا مسکن بن جاتا ہے۔
جسم نہ چلے تو کمزور ہو جاتا ہے،
ذہن نہ چلے تو بیکار،
اور خواب نہ جاگیں تو مر جاتے ہیں۔
کائنات کی ہر چیز حرکت میں ہے ستارے، دریا، ہوا، وقت…
تو آپ کیوں رکے ہوئے ہیں؟
استعمال کرو، ورنہ زنگ کھا جائے گا۔
سوچو، سیکھو، اور کچھ ایسا کرو… کہ تمہارا وجود خود ایک دلیل بن جائے کہ
“جو کام کرتا ہے… وہی کامیاب ہوتا ہے۔”
جاوید_تیموری
Source