آج کراچی کے شہریوں نے سڑک پر دیکھا انوکھا تماشا : نہ چھیڑ ملنگاں نوں ورنہ ۔۔۔۔۔۔…


آج کراچی کے شہریوں نے سڑک پر دیکھا انوکھا تماشا : نہ چھیڑ ملنگاں نوں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کے علاقہ گلستان جوہر موڑ پر رکشے کی کار کو ٹکر لگنے کے بعد کار سوار خاتون مشتعل ہوگئی سڑک پر تماشا لگا لیا ، راہ گیروں سے بدتمیزی کرتی رہی اور کاروں و موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچاتی رہی ۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون ٹن تھی ۔ جو اپنی کار کو معمولی سی خراش کے بعد آپے سے باہر ہو گئی ۔ موقع پر شہریوں کا ایک جم غفیر اکٹھا ہو گیا ٹریفک رک گئی جب کہ ٹریفک اور پولیس کے اہلکار خاتون کی منت سماجت کرتے رہے مگر خاتون پر اثر نہ ہوا ۔ خاتون ایک گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر بیٹھ گئی جب کہ ایک رکشہ میں بیٹھ کر شور کرتی رہی ایک شہری نے جب کار نکالنے کی کوشش کی تو خاتون چلتی گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گئی جس پر شہری نے اسے دھکا دے کر گاڑی سے نیچے گرا دیا۔جب معاملہ قابو سے باہر ہوا تو لیڈیز پولیس آئی اور خاتون کو قریبی تھانے منتقل کیا گیا ۔بعدازاں خاتون کے اہل خانہ تھانے پہنچے اور معافی مانگی جب کہ متاثرہ افراد کے نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔





Source