افسانے

مڈل کلاس گھرانوں میں ویسے تو بہت سے مسئلے ہوتے ہیں لیکن ایک مسئلہ جس پر بہت ہی ک…

مڈل کلاس گھرانوں میں ویسے تو بہت سے مسئلے ہوتے ہیں لیکن ایک مسئلہ جس پر بہت ہی کم بات ہوتی ہے وہ ہے برتنوں کا مسئلہ ..

پلاسٹک کی پلیٹیں جن پر، مائیکرو ویو میں رکھ رکھ کر ، پیلے پیلے پھوڑے نکل اتے ہیں اور پلاسٹک کے گلاس جو حد درجہ صفائی کرنے کے باوجود گندے ہی لگتے ہیں… اس پر جراثیموں کے لیکچر اور کینسر کا ڈراوا دے دے کر بڑی مشکل سے پچھلی جنریشن کو شیشے اور چینی کے برتنوں پر شفٹ کر لیا ہے۔ ان کو بتایا ہے کہ بھئی خدا کا واسطہ ہے شیشے کے گلاس اور چینی کے برتن صرف مہمانوں کے لیے نہیں ہوتے، گھر کے کمی کمین بھی اس میں کھانا کھا لیں تو کچھ نہیں ہوتا۔

اب ہماری جنریشن اپنے سے پچھلی والی جنریشن کو پلاسٹک اور سٹیل کے گلاسوں سے شیشے کے گلاسوں اور پلیٹوں پر تو لے ائی ہے پر اس کے ساتھ جو مسائل پیدا ہو گئے ان کا کیا تدارک ہو سکتا ہے؟ خیر سے چھ گلاسوں کا سیٹ ہوتا ہے اس میں نہ جانے کیا نحوست ہوتی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں پانچ ٹوٹ جاتے ہیں اور ایک اکلوتا باقی رہ جاتا ہے. پھر ایک اور سیٹ خریدا جاتا ہے اور اس کے ساتھ بھی یہی کہانی ہوتی ہے ۔ پلیٹوں کے ساتھ بھی کم و بیش یہی قصہ ہے ۔ اور پھر آہستہ آہستہ کوئی سات آٹھ مختلف سیٹوں کے گلاس اور پلیٹس گھر میں رہ جاتے ہیں۔ جب ڈائننگ ٹیبل پر کھانا لگایا جاتا ہے تو ہر شخص کا اپنا ہی الگ متنوع قسم کا سیٹ بنا ہوتا ہے۔ اس پر پچھلی جنریشن کی شرارتی سی مسکراہٹ دیکھ کر دل جل بھن کر کباب ہو جاتا ہے 🔥۔

زنیرا ثاقب


Source

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/