منتخب غزلیں
تیرا ہجر میرا نصیب ہے،تیرا غم ہی میری حیات ہے مجھے…

تیرا ہجر میرا نصیب ہے،تیرا غم ہی میری حیات ہے
مجھے تیری دوری کا غم ہو کیوں،تو کہیں بھی ہو میرے ساتھ ہے
مجھے تیری دوری کا غم ہو کیوں،تو کہیں بھی ہو میرے ساتھ ہے
میرے واسطے تیرے نام پر کوئی حرف آئے، نہیں ! نہیں!
مجھے خوف دنیا نہیں مگر ، میرے رو برو تیری ذات ہے
تیرا وصل ائے میری دلربا ، نہیں میری قسمت تو کیا ہوا؟
میری مہ جبیں یہ ہی کم ہے کیا، تیری حسرتوں کا تو ساتھ ہے
تیرا عشق مجھ پہ ہے مہرباں، میرے دل کو حاصل ہے دو جہاں
میری جان جاں اسی بات پر ، میری جان جائے تو بات ہے
نریش کمار شاد
………
Shahzad Anjum

