منتخب غزلیں
میں نے ہر ایک غم کو ہنسی میں اُڑا دیا رکھا نہ دوست…

میں نے ہر ایک غم کو ہنسی میں اُڑا دیا
رکھا نہ دوستوں کی عنایات کا ثبوت
مجذوب چشتی (محمد نواز اختر)
14 فروی 1938ء میں کٹھیالہ ورکاں ضلع شیخوپورہ(پنجاب) ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔
…
دو بجے تھے رات کے ، ہر سمت تھا گہرا سکوت
اور میں فرما رہا تھا شوق سے مشقِ سخن
جاگ اٹھی بیگم اچانک چیخ کر اس نے کہا
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن ، اپنا تو بن
…..
جُرمِ خواہش کیجئے گا سوچ کر
اس کی ہیں مجذوب تعزیریں بہت
..
تمام لوگ کیوں واقف ہیں نام سے میرے
میری تو شہر میں اک تم سے واقفیت ہے
….
میرے خیال کی سچائی تک نہیں پہنچے
ابھی وہ بات کی گہرائی تک نہیں پہنچے
…
غبارِ کرب سے چہرہ گلاب کون کرے
تلاش رات کے وقت آفتاب کون کرے
…
میرے گھر پانچ بچے ہو گئے ہیں تین سالوں میں
محبت کی یہی ہے ابتدا تو انتہا کیا ہے
میرا ہمسایہ لے آیا ہے اپنے گھر کلر ٹی وی
میری بیوٰ ی نے پوچھا ہے بتا تیری رضا کیا ہے
…..
تیرے وعدوں کا اعتبار نہیں
پھر بھی ہم اعتبار کرتے ہیں
سوتے شب کو نہیں ستارے بھی
کیا کہیں یہ بھی پیار کرتے ہیں
…..
بے زباں کرتے ہیں تقریریں بہت
لفظ گنتی کے ہیں تفسیریں بہت
….
مزاحیہ کلام
بڑھ گیا ہے ریٹ رشوت کا گرانی کے سبب
پڑھ چکے ہوں گے خبر یہ آپ بھی اخبار میں
آیئے کر لیں پسِ دیوار طے شرطیں تمام
خاندانی آدمی لڑتے نہیں بازار میں
….
آدابِ محبت کے تقاضوں کی بدولت
ہم قابلِ نفرت سے بھی نفرت نہیں کرتے
مجذوب ہمیں بھینس 🐃 نے مارا تو کھلا راز
ہر ایک سے اظہارِ محبت نہیں کرتے
…..
وفات
12 جولائی 2008ء لاہور (پنجاب) – پاکستان میں وفات پائی۔اور لاہور میں دفن ہوئے۔
رکھا نہ دوستوں کی عنایات کا ثبوت
مجذوب چشتی (محمد نواز اختر)
14 فروی 1938ء میں کٹھیالہ ورکاں ضلع شیخوپورہ(پنجاب) ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔
…
دو بجے تھے رات کے ، ہر سمت تھا گہرا سکوت
اور میں فرما رہا تھا شوق سے مشقِ سخن
جاگ اٹھی بیگم اچانک چیخ کر اس نے کہا
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن ، اپنا تو بن
…..
جُرمِ خواہش کیجئے گا سوچ کر
اس کی ہیں مجذوب تعزیریں بہت
..
تمام لوگ کیوں واقف ہیں نام سے میرے
میری تو شہر میں اک تم سے واقفیت ہے
….
میرے خیال کی سچائی تک نہیں پہنچے
ابھی وہ بات کی گہرائی تک نہیں پہنچے
…
غبارِ کرب سے چہرہ گلاب کون کرے
تلاش رات کے وقت آفتاب کون کرے
…
میرے گھر پانچ بچے ہو گئے ہیں تین سالوں میں
محبت کی یہی ہے ابتدا تو انتہا کیا ہے
میرا ہمسایہ لے آیا ہے اپنے گھر کلر ٹی وی
میری بیوٰ ی نے پوچھا ہے بتا تیری رضا کیا ہے
…..
تیرے وعدوں کا اعتبار نہیں
پھر بھی ہم اعتبار کرتے ہیں
سوتے شب کو نہیں ستارے بھی
کیا کہیں یہ بھی پیار کرتے ہیں
…..
بے زباں کرتے ہیں تقریریں بہت
لفظ گنتی کے ہیں تفسیریں بہت
….
مزاحیہ کلام
بڑھ گیا ہے ریٹ رشوت کا گرانی کے سبب
پڑھ چکے ہوں گے خبر یہ آپ بھی اخبار میں
آیئے کر لیں پسِ دیوار طے شرطیں تمام
خاندانی آدمی لڑتے نہیں بازار میں
….
آدابِ محبت کے تقاضوں کی بدولت
ہم قابلِ نفرت سے بھی نفرت نہیں کرتے
مجذوب ہمیں بھینس 🐃 نے مارا تو کھلا راز
ہر ایک سے اظہارِ محبت نہیں کرتے
…..
وفات
12 جولائی 2008ء لاہور (پنجاب) – پاکستان میں وفات پائی۔اور لاہور میں دفن ہوئے۔


