منتخب غزلیں

"ویسے تو بے شمار ہیں ماجدؔ مرے گناہ آقا (ﷺ) نہ بخش…

"ویسے تو بے شمار ہیں ماجدؔ مرے گناہ
آقا (ﷺ) نہ بخشوا سکیں ایسا کوئی نہیں”
27 جنوری: یومِ وفات جناب ماجدؔ خلیل
(ولادت: 1940ء – وفات: 27 جنوری 2016ء)
..
کراچی کے ایک عمدہ نعت گو شاعر
ایک وہ شب تھی کہ ہونا پڑا دہلیز بدر
ایک یہ دن ہے کہ دنیا تری دہلیز پہ ہے
لفظ’ہے‘ کا ہے سزوار یقیناً جب تک
کرۂ ارض کا ماتھا تری دہلیز پہ ہے
جب بھی تڑپا ہے حضوری کی طلب میں ماجدؔ
دیکھنے والوں نے دیکھا تری دہلیز پہ ہے
….
سبز گنبد سنہری جالی کو
اور ترسیں کے چشم و لب کب تک
عقل، دل ، روح جسم و فکر و نظر
دیکھو ہوتے ہیں ان کے سب کب تک
……….
صحنِ حرم سے دیکھ رہا ہوں حدِ نظر سے آگے بھی
دستِ دعا سے بابِ اثر تک بابِ اثر سے آگے بھی
دیکھ نظر تو دیکھ سکے جو دیدۂ تر سے آگے بھی
شہر نبیؐ میں اک منظر ہے ہر منظر سے آگے بھی
فرشِ زمیں سے عرشِ بریں تک چھوٹ ہے گنبذ خضرا کی
خُلدِ نظر ہی خُلدِ نظر ہے خُلدِ نظر سے آگے بھی
سوچو تو معراج نبیؐ نے اک یہ بھی احسان کیا
فہمِ بشر کو وسعت دے دی فہمِ بشر سے آگے بھی
عزم ِسفر سے پہلے بھی تھی ایک ہی منزل قلب و نظر
ایک ہی منزل قلب و نظر سے ختمِ سفر سے آگے بھی
اہلِ ہنر نے نعت نبیؐ سے کیا کیا فیض اٹھائے ہیں
کسبِ ہنر سے عرضِ ہنر تک عرضِ ہنر سے آگے بھی
بیشک خوش انجام ہے عاصی وہ جس کے دل میں اکثر
خوفِ قیامت بڑھ جاتا ہے موت کے ڈر سے آگے بھی
لازم تھا قوسین کا پردہ ورنہ تکلف کیا معنی
آئینہ کیا جا سکتا تھا آئینہ گر سے آگئے بھی
قسمت ماجد اول و آخر آپؐ کی چوکھٹ آپؐ کا در
آپؐ کی چوکھٹ سے پہلے بھی آپؐ کے در سے آگے بھی
…………………………


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/