منتخب نظمیں
شاھین کاظمی کے قلم سے؛ التجا۔۔ وقت رخصت سوچ کے …

شاھین کاظمی کے قلم سے؛
التجا۔۔
وقت رخصت
سوچ کے آنگن میں گلابوں کو کھلا رہنے دینا
روح کے بام و در میں ایک چراغ سہی
پر جلا رہنے دینا
کہ تو نہیں تو تیرے ہونے کا گمان ٹھہرے
اتنی طویل رفاقتوں کے بعد
کوئی تعلق تو تیرے میرے درمیان ٹھہرے!

