منتخب غزلیں

تیرگی ہی تیرگی ہے روشنی کے شہر میں آدمی کو ڈھونتا…

تیرگی ہی تیرگی ہے روشنی کے شہر میں
آدمی کو ڈھونتا ہوں، آدمی کے شہر میں

27؍جولائی 2020
سرزمین عظیم آبادی سے تعلق رکھنے والے ممتاز ترین شاعر متینؔ عمادی کا یومِ وفات
نام سیدمتین الحق اور تخلص متینؔ تھا۔ 28؍فروری 1942ء کو پیدا ہوئے۔
منتخب اشعار
ملی ہے شام لہو اپنا چاٹتی اے دوست
کہ موت لائی ہے پوشیدہ زندگی اے دوست
———
وہ مری جاں کا محافظ بھی طلبگار بھی وہ
اِس ڈرامے کا حسیں پردہ بھی، فنکار بھی وہ
———
چیختی تنہائیوں کی بھیڑ ہے چاروں طرف
اور تو کچھ بھی نہیں ہے خامشی کے شہر میں
———
ہر سانس میں موجود رہی رشتوں کی خوشبو
کیوں کہہ دوں کہ میں تیری محبت سے پرے تھا
———
تیرگی ہی تیرگی ہے روشنی کے شہر میں
آدمی کو ڈھونتا ہوں، آدمی کے شہر میں
———
شاید وہ پرندوں کو غذا بانٹ رہا ہے
مردہ ہے کوئی جسم جو کہسار کے پیچھے
———
گھر آیا جب تو ساری تھکن دور ہو گئی
چہرہ غریب بیوی کا ہنستا ہوا ملا
———
متینؔ فکر کا جب پیرہن بدلتا ہے
نیا لباس پہنتا ہے شاعری کا بدن
———
ہم بھی گناہ کرنے کی عادت کو چھوڑ دیں
پروردگار تجھ میں جو بخشش کی خو نہ ہو
———
میرے غرور کی وہیں بنیاد پڑ گئی
جب عرش پر فرشتوں نے سجدہ کیا مجھے
———
آدمی کو مثل سکہ دیکھئے پہچانئے
ایک چہرہ پشت پر ہے ایک چہرہ سامنے
…………………………


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/