~ یتیم یتیم لڑکے کے دودھ جیسے اجلے کپڑوں کی طرف دھیان سے دیکھتے ہوئے جگو نے پوچ…

یتیم لڑکے کے دودھ جیسے اجلے کپڑوں کی طرف دھیان
سے دیکھتے ہوئے جگو نے پوچھا۔ "تو اسکول جاتا ہے؟” ہاں ! یتیم خانے کے سارے بچے جاتے ہیں “۔ بڑا قسمت والا ہے تو ! جگو نے اسے حسرت سے دیکھا۔ "یتیم کے ساتھ مذاق نہیں کرتے ۔ لڑکا دکھ سے بولا”۔
” تو قسمت والا ہے پیارے! میرے پاس نہ تیرے جیسے کپڑے ہیں نہ میں اسکول جا سکتا ہوں” ۔ جگو کی آنکھیں بھر آئیں۔ ” تو اسکول نہیں جاتا؟ پھر سارا دن کیا کرتا ہے؟“ یتیم
لڑکے نے حیرانی سے پوچھا۔ ” ہوٹل میں برتن مانجھتا ہوں۔“
” تو ، تو یتیم خانے میں کیوں نہیں آجاتا ؟”
” جی تو بہت چاہتا ہے لیکن وہ لوگ مجھے رکھتے نہیں ۔”
کیوں؟ یتیم لڑکا حیران تھا۔
"میرے ماں ، باپ جو زندہ ہیں۔“
__ مختصر کہانیاں : شیام سندر اگروال (سب رنگ ڈائجسٹ)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3834355403461631




😢
عمدہ انتخاب
یہ دکھ یتیم ہونے سے بھی زیادہ ہے