ولیم بٹلر ییٹس "When You Are Old" by W…

ولیم بٹلر ییٹس
"When You Are Old"
by William Butler Yeats
مترجم: بُش احمد، ایڈیلیڈ ساؤتھ آسٹریلیا
۔۔۔
جب تمہاری زُلفوں کا رنگ چاندی ہو جائے
اور آنکھیں نیند سے بوجھل رہتی ہوں
اور آتشدان کے پاس کانپتا سَر نیچے کئے بیٹھنا
یہ کتاب ہاتھ میں لینا اور آہستہ آہستہ پڑھنا
اور سوچنا، خواب دیکھنا
اپنی اِنہی آنکھوں کی ملائم چمک کو یاد کرنا
اور اِنہی پلکوں کے گھنیرے سائے
۔۔۔
کتنے ہی لوگوں نے محبت کی
تمہارے حسین باوقار لمحات کے ساتھ
اور تمہاری خوبصورتی کو پیار کیا، سچا یا جھُوٹا
لیکن ایک شخص نے محبت کی
تمہاری خانہ بدوش رُوح کے ساتھ
اور چاہا تمہارے حُزن آشنا چہرے پر بدلتی رُتوں کو
۔۔۔
اور جب آتشدان کی سُلگتی سلاخوں کے پاس
ذرا اپنے آپ کو گرم رکھنا
اپنے آپ سے ذرا سی دُکھی سرگوشی کرنا
کہ کسطرح تمہاری زندگی سے محبت غائب ہوئی
اور پیار نے سَر بفلک چوٹیوں پر َڈگ بھرے
اور اُس نے اپنا مُنہ چھپا لیا
کتنے ہی ستاروں کے جُھرمٹ میں
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2922608581302989



