منتخب غزلیں

کچھ اس کو یاد کروں اس کا انتظار کروں بہت سکوت ہے،…

کچھ اس کو یاد کروں اس کا انتظار کروں
بہت سکوت ہے، میں خود کو بے قرار کروں

بھروں میں رنگ نئے، مضمحل تمنا میں
اداس رات کو آسودۂ بہار کروں—-!!!

کچھ اور چاہ بڑھاؤں کچھ اور درد سہوں
جو مجھ سے دور ہے، یوں اس کو ہم کنار کروں

وفا کے نام پہ کیا کیا جفائیں ہوتی رہیں
میں ہر لباسِ جفا آج تار تار کروں

وہ میری راہ میں کانٹے بچھائے، میں لیکن
اسی کو پیار کروں، اس پہ اعتبار کروں

یہ میرے خواب!! مری زندگی کا سرمایہ
نہ کیوں یہ خواب بھی میں آج نذرِ یار کروں

(احمد ہمدانی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/