منتخب غزلیں
سمیٹ کر ترے جلوؤں کی روشنی میں نے دل و نگاہ کی …
سمیٹ کر ترے جلوؤں کی روشنی میں نے
دل و نگاہ کی دنیا سنوار لی میں نے
مزاجِ حسن کسی طور سے بدل نہ سکا
گوارا سمجھا غمِ ناگوار بھی میں نے
تمام سختیاں راہِ طلب کی سہل ہوئیں
تمہارے نام کی تسبیح جب پڑھی میں نے
تمہارا عشق ہوا ہے کئی غموں کا سبب
کہ اک جہاں کی خریدی ہے دشمنی میں نے
… More

