منتخب غزلیں

رفیق خاور کا یومِ پیدائش February 15, 1908 15 فر…

رفیق خاور کا یومِ پیدائش
February 15, 1908

15 فروری 1908ء اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، محقق، نقاد، مترجم اور ماہر لسانیات رفیق خاور کی تاریخ پیدائش ہے۔ رفیق خاور کا اصل نام محمد رفیق حسین تھا اور وہ راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں خاقانیٔ ہند، ابر گہر بار، پدما سے چناب تک، اقبال اور اس کا پیغام اور حرف نشاط آور کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اردو تھیسارس بھی مرتب کیا جو اشاعت پذیر ہوچکا ہے۔ ان کے تراجم کی فہرست بھی بہت طویل ہے۔ وہ کئی زبانوں کے ماہر تھے اور منظوم و منثور تراجم پر یکساں عبور رکھتے تھے۔ رفیق خاور 14مئی 1990ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں پی ای سی ایچ ایس کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/