منتخب غزلیں
ملو تو بن کے مہک سانس میں اتر جاؤ رہو جو ساتھ ت…
ملو تو بن کے مہک سانس میں اتر جاؤ
رہو جو ساتھ تو سائے کی طرح گھر جاؤ
رہو جو ساتھ تو سائے کی طرح گھر جاؤ
بس جو دل میں تو اپنا ہی گھر بناؤ اسے
رہو جو آنکھ میں اک عکس میں بسر جاؤ
کِھلو جو پھول بنو ف صلِ گل کا پہلا تم
جیو تو صورتِ سبزہ ہی تم سنور جاؤ
رکو تو جیسے قدم ہی نہیں اٹھایا کبھی
چلو تو ایسے ، مسافت ہوا سی کر جاؤ
ہنسو تو جیسے کہ معصوم ہو کوئی بچہ
جگو اندھیرے میں، مثلِ کرن بکھر جاؤ
پیو جو زہر تو مشروب کی طرح انور
مرو تو ایسے کہ جیوَن امر ہی کر جاؤ
(انور زاہدی)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

