منتخب نظمیں

دلوں میں تقویٰ نہ ہو تو فضیلیتیں کیسی ہو فکر کی ن…

دلوں میں تقویٰ نہ ہو تو فضیلیتیں کیسی
ہو فکر کی نہ بلندی تو عظمتیں کیسی

وہ جو گمان سے بڑھ کر قریب ہے میرے
رہوں میں دور اُسی سے تو عزتیں کیسی

بغیر سمجھے ہی قرآن، کیا بھلا جانو
کہ اس میں رکّھی ہیں کامل ہدایتیں کیسی

کسی کو رات زیادہ ملی، کسی کو دن
مرے خدا، ہیں مجھے پھر شکایتیں کیسی

میں سجدہ ریز بھی ہوں اور اشک بار بھی ہوں
کہ جانتا ہے وہ ہیں اُس سے حاجتیں کیسی

منا لو اُس کو وہ ربِ کریم ہے ناہیدؔ
وہی نہ خوش ہُوا تو پھر عبادتیں کیسی

ناہید ورک


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/