منتخب غزلیں
سراج الحسن سراجؔ ۔ مجموعۂ کلام ’’شعلۂ آواز‘‘ کے ع…

سراج الحسن سراجؔ ۔
مجموعۂ کلام ’’شعلۂ آواز‘‘ کے عنوان سے شائع ہو چکا ہے۔ سراج 1894 میں پیدا ہوئے۔ چرچ مشن ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد محکمۂ امداد باہمی (کو آپریٹو سوسائٹیز) میں ملازم ہوگئے اور ساری عمر اسی محکمہ سے وابستہ رہے۔ 1968 کو لکھنؤ میں انتقال ہوا
..
آنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تمام
اس کو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں
….
اک مسلسل خوابِ بیداری میں کٹ جاتی ہے رات
نیند آئے یا نہ آئے سو رہا کرتے ہیں ہم
…
نذر غم شاید ہر اشک خونچکاں کرنا پڑے
کیا خبر کتنی بہاروں کو خزاں کرنا پڑے
….
دیا ہے درد تو رنگِ قبول دے ایسا
جو اشک آنکھ سے ٹپکے وہ داستاں ہو جائے
….
یہ آدھی رات، یہ کافر اندھیرا
نہ سوتا ہوں نہ جاگا جا رہا ہے
….
نہ پی سکو تو ادھر آؤ، پوچھ دوں آنسو
یہ تم نے سن لئے اس دل کے سانحات کہاں