منتخب غزلیں

ترے سلوکِ تغافل سے ہو کے سودائی چلا ہوں میں…

ترے سلوکِ تغافل سے ہو کے سودائی
چلا ہوں میں تو کچھ آگے چلی ہے رسوائی

نیا نیا ہے ابھی جذبۂ خود آرائی
خدا کرے کہ نہ آئے خیالِ یکتائی

طبیعتوں میں بڑا اختلاف ہوتا ہے
مجھے تو عرضِ تمنا پہ شرم سی آئی

حیاتِ عشق کے یہ پیچ و خم، نشیب و فراز
انہیں کا نام ہے شاید کسی کی انگڑائی

جو آج ذکر چلا آستیں کے سانپوں کا
تو مجھ کو اپنے کئی دوستوں کی یاد آئی

تمہاری یاد کو رہ رہ کے گھیر لاتی ہے
مہ و نجوم کی تابش ، گُلوں کی رعنائی

طلب کی موت سمجھئے رہِ طلب میں قیام
بڑا غلط ہے تقاضائے آبلہ پائی

تمام عمر میں پہنچا ہوں اس نتیجہ پر
نشاطِ بزم سے بہتر ہے دردِ تنہائی

وہ ابتدائے محبت کی گفتگو محشر
بجا رہا ہو کوئی دُور جیسے شہنائی

(محشر عنایتی)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/