منتخب غزلیں
جب اُس زُلف کی بات چلی ڈھلتے ڈھلتے رات ڈھلی اُن …


جب اُس زُلف کی بات چلی
ڈھلتے ڈھلتے رات ڈھلی
اُن آنکھوں نے لُوٹ کے بھی
اپنے اُوپر بات ناں لی
شمع کا انجام ناں پُوچھ
پروانوں کے سات جلی
اب کے بھی وہ دُور رہے
اب کے بھی برسات چلی
خاطرؔ یہ ہے بازیِ دِل
اِس میں جِیت سے مات بھلی۔۔۔!
خاطرؔ غزنوی

