منتخب غزلیں

دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں ہر نئے موڑ پر ا…

دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں
ہر نئے موڑ پر اِک زخم نیا دیتے ہیں

تم سے تو خیر گھڑی بھر کی ملاقات رہی
لوگ صدیوں کی رفاقت کو بُھلا دیتے ہیں

کیسے ممکن ہے کہ دھواں بھی نہ ہو اور دل بھی جلے
چوٹ پڑتی ہے تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں

کون ہوتا ہے مصیبت میں کسی کا اے دوست
آگ لگتی ہے ــــ تو پتے بھی ہوا دیتے ہیں

جن پہ ہوتا ہے بہت دل کو بھروسہ تابش
وقت پڑنے پہ وہی لوگ دغا دیتے ہیں

ــــــــــــــــــــــ
تابش دھلوی


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/