منتخب غزلیں
کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر کا اپنا مزہ ہوتا ہے سو ہے…

کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر کا اپنا مزہ ہوتا ہے سو ہے، لیکن شاعر اگر منیز نیازی صاحب جیسا بے بدل ہو تو ایک سماں سا بن جاتا ہے، نظم سنئے اور اسے محسوس کیجئے
❞سَپنا آگے جاتا کیسے؟❝
چھوٹا سا اِک گاؤں تھا ٫ جِس میں
دیے تھے کم ٫ اور بہت اَندھیرا
بہت شَجر تھے ٫ تھوڑے گھر تھے
جِن کو تھا ٫ دُوری نے گھیرا۔
اِتنی بڑی تنہائی تھی ٫ جِس میں
جاگتا رہتا تھا ٫ دِل میرا
بہت قدیم فِراق تھا جِس میں
ایک مُقرر حَد سے آگے
سوچ نہ سکتا تھا ٫ دِل میرا۔
ایسی صُورت میں ٫ پھر دل کو
دھیان آتا ٫ کس خُواب میں تیرا؟
راز جو حَد سے ٫ باہر میں تھا
اپنا آپ ٫ دِکھاتا کیسے؟
سَپنے کی بھی ٫ حَد تھی آخِر
سَپنا آگے جاتا کیسے۔؟
(مُنیر نیازی)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

