منتخب نظمیں

نارسائی . رات اندھیری، بن ہے سونا، کوئی نہیں ہے سا…

نارسائی
.
رات اندھیری، بن ہے سونا، کوئی نہیں ہے ساتھ
پون جھکولے پیڑ ہلائیں تھر تھر کانپیں پات
دل میں ڈر کا تیر چبھا ہے سینے پر ہے ہاتھ
رہ رہ کر سوچوں، یوں کیسے پوری ہوگی رات؟
برکھا رُت ہے اور جوانی، لہروں کا طوفان
پیتم ہے نادان، میرا دل رسموں سے انجان
کوئی نہیں جو بات سُجھائے، کیسے ہو سامان
بھگوان! مجھ کو راہ دکھا دے مجھ کو دے دے گیان
چُپو ٹوٹے، ناؤ پرانی دُور ہے کھیون ہارا
بیری ہیں ندی کی موجیں اور پیتم اُس پار
سُن لے سُن لے دکھ میں پکارے اک پریمی بیچارا
کیسے جاؤں کیسے پہنچوں کیسے جتاؤں پیار؟
کیسے اپنے دل سے مٹاؤں برہ اگن کا روگ
کیسے سجھاؤں پریم پہیلی کیسے کروں سنجوگ
بات کی گھڑیاں بیت نہ جائیں، دُور ہے اس کا دیس
دُور دیس ہے پیتم کا اور میں بدلے ہوں بھیس
.
میرا جی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/