( غیر مطبوعہ ) نئی اپسٹی مولوجی پیراڈائم ترے وج…

نئی اپسٹی مولوجی
پیراڈائم ترے وجود کا کیا
کیا ترے متن کا نیریٹو ہے
اک نریشن ہے زوجیت اس کی
اس کو ڈی کوڈ کر کے دیکھتے ہیں
کوئی پیچھے نہ کوئی ہے آگے
ساختائی ہے ساختی نے ساخت
ردّ ِ تشکیل کے پہاڑ کُھدے
چند چوہے ادھر ادھر بھاگے!
جتنے کنگن پسند شاعر تھے
ان کو ازناعی سوچ لے بیٹھی
لو کریٹس کا ریپ ہونا تھا
ہرکشاکش میں چوڑیاں کھنکیں
لفظ در لفظ سوسیئر چمکا
اس کی آغوش میں ڈریڈا گم
لیجیے آ گئی کرسٹیوا
کس کشایش کی آہ و زاری ہے
امتناعی متون متنائیں
اِس کا ڈیفرنس ہے اُس کا ڈفرنس ہے
سگنی فائر کا سگنی فائیڈ تم
ریفرنٹ ، ریفرائی ، رف رف وہ
متھ کو متھنا نے کے معانی کیا
کلد لیوی سٹراس کی منطق
متھی لو لو جی ، مائی تھولوجم
کتنے وحشی حکایتوں کا اسم
پانچ سو خالی صفحے پیکٹ میں
ان کو تم قارئین کو دے دو
اپنے اپنے معانی لکھیں گے
خالی جگہوں کو پر کریں گے وہ
( سعادتؔ سعید )



