منتخب نظمیں

آؤ ساجن سے ملواؤں بات ثواب کی لگتی ہے رنگ گلابی، مہکا مہکا ؟ بات گلاب کی لگتی ہ…

آؤ ساجن سے ملواؤں
بات ثواب کی لگتی ہے

رنگ گلابی، مہکا مہکا ؟
بات گلاب کی لگتی ہے

چال صبا سے ملتی جلتی ؟
بات شراب کی لگتی ہے

دیکھے زیادہ ، بولے کم کم ؟
بات حساب کی لگتی ہے

ہاتھ پہ رکھا ہاتھ اچانک؟
بات تو خواب کی لگتی ہے

اس کا آ کر زلف کو چھونا؟
بات سراب کی لگتی ہے

سرگوشی میں کیا پوچھا تھا؟
بات حجاب کی لگتی ہے

پل میں روٹھے پل میں مانے؟
بات “جناب”کی لگتی ہے

اس کا ہجر بتاؤ کیسا؟
بات عذاب کی لگتی ہے

آدھا چندا ، آدھا بادل ؟
بات نقاب کی لگتی ہے

تھوڑا تھوڑا سا ہرجائی؟
بات تو آپ کی لگتی ہے

فاخرہ بتول

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/