منتخب غزلیں
کس سَوتن سنگ پریت لگائی کس سَوتن کے دُوار گئے تکتے…
کس سَوتن سنگ پریت لگائی کس سَوتن کے دُوار گئے
تکتے تکتے راہ تمہاری نین ہمارے ہار گئے
تکتے تکتے راہ تمہاری نین ہمارے ہار گئے
نَین ملائے تھے تو رکھتے لاج بھی نَین ملانے کی
آنکھ چرا کر کیوں برِہن کے تیر کلیجے مار گئے
ڈوب گیا ہر ایک کنارہ برہا کے اندھیارے میں
بیچ بھنور کے چھوڑ کے نیّا تم کِت کھیون ہار گئے
پلکوں پر جل دیپ جلا کر نین بچھے ہیں راہوں میں
آجاؤ پردیسی بالم تم جیتے، ہم ہار گئے
مانگ مری سیندور کو ترسے نیناں ترسیں کاجل کو
روٹھ کے مجھ سے ساتھ تمہارے سارے ہار سنگھار گئے
کس کی پریت کے جال میں پھنس کر ہمری سدھ بِسرائی ہے
روتی چھوڑ کے برہن کو تم کون سے دیس سدھار گئے
(طفیل ہشیار پوری)
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

