The Little Liar
By Mitch Albom
جھوٹا بالک
ترجمہ قربان چنا
______________________________________
1942
”یہ جھوٹ ہے۔“
صحت مند آدمی کی آواز گہری اور کرخت تھی۔
”کیا جھوٹ ہے؟“ کسی نے سرگوشی کی۔
”جہاں ہم جا رہے ہیں۔“
”وہ ہمیں شمال کی طرف لے جا رہے ہیں۔“
”وہ ہمیں مارنے کے لیے لے جا رہے ہیں۔“
”یہ سچ نہیں ہے!“
”یہ سچ ہے،“ صحت مند آدمی نے کہا۔ ”جب ہم وہاں پہنچیں گے تو وہ ہمیں مار ڈالیں گے۔“
”نہیں! ہمیں دوبارہ آباد کیا جا رہا ہے! نئے گھروں میں!کیا آپ نے پلیٹ فارم پر کھڑے اس لڑکے کی بات نہیں سنی؟“
”نئے گھروں میں!“ ایک اور آواز شامل ہوئی۔
”کوئی نیا گھر نہیں ہیں،“ صحت مند آدمی نے کہا۔
ٹرین کے پہیوں کی کان پھوڑ آواز سے گفتگو میں خلل پڑ گیا۔ صحت مند آدمی نے دھاتی سلاخ دار چوکھٹے کا معائنہ کیا جو اس اندھیری اور بڑی ویگن میں کھڑکی کی طرح تھا، جس میں گائیوں کو لے جایا جاتا ہے، انسانوں کو نہیں۔ اس کی نشستیں نہیں تھیں۔ کھانا نہیں تھا۔ پانی نہیں تھا۔ تقریباً ایک سو لوگ اندر دھنسے ہوئے تھے، جیسےانسانوں کا کوئی ٹھوس بلاک ہو۔ بوڑھے آدمیوں نے سوٹ پہنے ہوئے تھے اور بچے رات کے سونے والے کپڑوں میں ملبوس تھے۔ ایک جوان ماں اپنے بچے کو سینے سے لگائے ہوئی تھی۔ صرف ایک نوعمر لڑکی اپنے لباس کے ساتھ ٹین کی بالٹی کے اوپر بیٹھی ہوئی تھی، جو مسافروں کی حاجت پوری کرنے کے لیے رکھی گئی تھی۔
بہت جلد۔
City Book Point Karachi
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3875545022676002

Comments
One response to “The Little Liar By Mitch Albom جھوٹا بالک ترجمہ قربان چنا _____________________…”
Congratulations 👏🎉