The Forty Rules of Love by Elif Shafak in Urdu & Hindi || Safdar Sahar || ISHA Books

دا 40 رولز آف لو

از

ایلف شفق

اردو آڈیو بک

تم ہاتھ میں پتھر اٹھاتے ہو، دریا کے بہتے پانیوں میں یہ پتھر پھینکتے ہو۔ کیا ہوگا اس سے۔ شاید دریا میں اس سے جو ہو وہ نظر بھی نہ آئے۔ پتھر جہاں گرے گا، جہاں پانی کو چھوئے گا وہاں کچھ لہریں ابھریں گی ایک ہلکا سا جھماکا ہوگا جس کی آواز پیدا ہونے سے پہلے ہی دریا کی لہروں کے شور میں فنا ہوجائے۔ اور بس۔ کہانی ختم۔

اب اسی پتھر کو لیں اور کسی ٹھہری ہوئی چھوٹی سی جھیل میں پھینکیں۔ اب اس کا اثر صاف دکھائی بھی دے گا اور دیر تک رہے گا بھی۔ ساکت پانی کو منتشر کرے گا۔ پتھر، جہاں پانی سے ٹکرائے گا، وہاں ایک دائرہ بنے گا اور پھردائرہ در دائرہ کئی سلسلے جنم لیں گے۔ اور تھوڑی سی ہی دیر میں پتھر جہاں گرا تھا وہاں سے اٹھنے والے جھماکے سے جھیل کی سطح میں جو اضطراب آیا تھا جو دائرے بنے تھے وہ آپ کو پوری جھیل کی سطح پر نظر آنے لگیں گے۔ یہ دائرے جھیل کے ساحل سے ٹکرا کر ہی تھمیں گے اور ختم ہوں گے۔

تم دیکھو کہ اگر پتھر کسی دریا کی ٹھاٹھیں مارتی سطح سے ٹکراتا ہے تو دریا اسے اپنے تلاطم کا ہی ایک حصہ سمجھتا ہے۔ کچھ بھی غیر معمولی نہیں کچھ بھی بے مہار یا منہ زور یا سرکش نہیں۔ ایک واقعہ جس کے ہونے یا نہ ہونے سے دریا کو کوئی بھی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن وہی پتھر جب جھیل کی سطح سے ٹکراتا ہے تو یہ ایک بڑا واقعہ ہے۔ اب جھیل ویسی کبھی نہ رہ پائے گی جیسے وہ پتھر پھینکے جانے سے پہلے تھی۔

ایلا روبن سٹین کی زندگی چالیس برس تک ساکن پانیوں جیسی رہی تھی۔ عادتوں، ضرورتوں اور ترجیحات کا ایک لگابندھا سلسلہ تھی اس کی زندگی۔ ایسی زندگی جو کئی طرح سے یکسانیت بھری اور عام سی تھی مگر بہرحال وہ بورنگ نہیں تھی۔ پچھلے بیس برس سے ہر خواہش جو اس نے کی، ہر شخص جسے اس نے دوست بنایا اور ہر فیصلہ جو اس نے کیا، وہ اس کی شادی سے فلٹر ہوکر گزرا تھا۔ اس کا شوہر ڈیوڈ ایک کامیاب دانتوں کا ڈاکٹریعنی ڈینٹسٹ تھا جس نے بڑی محنت کی اور بہت دولت کمائی۔ وہ ہمیشہ سے جانتی تھی کہ ان کا رشتہ کسی گہری سطح پر گہری نوعیت کا نہیں ہے مگر پھر وہ یہ سوچ کرخود کو تسلی دے لیتی تھی کہ شادی شدہ جوڑوں کی زندگی میں جذباتی تعلق اب ویسے بھی کسی کی ترجیح نہیں رہی، اور خاص طور پر ایسے جوڑے کہ جن کی شادی کو ایک عرصہ بیت چکا ہو۔ شادی میں عشق اور محبت سے بھی بڑھ کرجو ایک ڈیوائن ایکشن ہوسکتا ہے وہ ہے درگزر۔ یعنی ایک دوسرے کو معاف کرنا۔ محبت تو اس سب میں بس ایک ثانوی سی چیز ہے۔ ہاں کوئی ناولوں یا رومانوی فلموں کی دنیا میں رہنے کے خواب دیکھتا ہوتوپھر اور بات ہے۔ کیونکہ فلموں ناولوں کے کردار عام زندگی سے ماورا ہی ہوتے ہیں جن کی محبتیں رومانوی لوک داستانوں سے کم نہیں ہوتیں۔

مکمل تفصیل اس لنک میں

The Forty Rules of Love by Elif Shafak in Urdu & Hindi || Safdar Sahar || ISHA Books

The Forty Rules of Love by Elif Shafak in Urdu & Hindi Donate Us: safdarsahar@gmail.com Subscribe: Self Help Urdu Books https://www.youtube.com/channel/UCB9E…
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2836084149955433