1400/- کی بجائے 1000/- روپے کی رعایتی قیمت میں۔ بغ…

1400/- کی بجائے 1000/- روپے کی رعایتی قیمت میں۔ بغیر کسی ڈاک خرچ کے ۔
تاریخ و تہذیبِ ہند ۔۔۔۔۔ مصنف: گوستاف لوبون
تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے ایک نادر کتاب، قدیم برصغیر اور اس میں بسنے والی قوموں کی جامع اور مستند تاریخ ایک مشہورِعالم فرانسیسی مؤرخ کے قلم سے۔
”تاریخ و تہذیب ِ ہند“ اپنے موضوع پر دنیا کی ایک مستند تصنیف ہے۔ فرانسیسی مورخ گوستاف لوبون کی یہ کتاب Les Civilisations de l'Inde ("The Civilisations of India")اب سے ایک صدی سے زائد عرصہ پیشتر 1887ءمیں لکھی گئی۔ اس کے بعد یہ دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوکر شائع ہوئی۔ سرزمین ِ ہند ہزاروں سال سے مختلف تہذیبوں کو جنم دیتی آرہی ہے، اسی لیے یہ موضوع صدیوں سے مؤرخین کی دلچسپی اور تحقیق کا باعث رہا ہے۔
”تاریخ و تہذیب ِ ہند“ اس خطے میں برپا ہونے والی تہذیبوں اور قوموں سے لے کر اس کے ماحول، دریاﺅں، پہاڑوں، وادیوں، جنگلات، موسموں، نباتات، حتیٰ کہ چرند پرند سے متعلق معلومات کو بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ایک کتاب میں برصغیر کی تمام قدیم تاریخ کو سمودینا مؤرخ گوستاف لوبون کا ہی کارنامہ ہے۔
گوستاف لوبون کا شمار دنیا کے منفرد وممتاز مورخین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانی تاریخ اور تہذیبوں کی تحقیق میں صرف کردی۔ ”تاریخ و تہذیب ِ ہند“اس موضوع پر اُن کے علم وتحقیق کا نچوڑ ہے۔ آپ اس پُراسرار خطہ ارض کو اس ایک کتاب کے مطالعے کے بعد اتنا جان لیتے ہیں، جس کھوج میں گوستاف لوبون نے اپنی عمر کی دہائیاں لگا دیں۔ ”تاریخ و تہذیب ِ ہند“ کو پڑھنا اس خطے میں بسنے والے باشعور لوگوں پر لازم ہے۔ اردو پڑھنے والوں کے لیے یہ خصوصاً ایک نادر تحفہ ہے، کیوں کہ اردو زبان میں تاریخ پر تحقیقی کام کم ہی کیا گیا ہے۔
صفحات 400. اصل قیمت 1400روپے۔خصوصی رعائیت 1000روپے۔ ڈلیوری فری گھر بیٹھے کتاب منگوائیں
Jumhoori Publications
042-36314140 / 0333-4463121
http://jumhooripublications.com/tareekh-o-tehzeeb-hind
Or contact us on Whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2934922993404881