ہدیہ عقیدت بارگاہِ رسالت مآب – ڈاکٹر نزہت عباسی م…

ہدیہ عقیدت بارگاہِ رسالت مآب – ڈاکٹر نزہت عباسی

میں مدح و ثنا نور لولاک کروں کیسے
ذرہ ہوں میں سورج کا ادراک کروں کیسے

جب آپ کے جبے میں پیوند ہوں اے آقا ﷺ
میں ریشم و اطلس کو پوشاک کروں کیسے

پلکیں تو مری گردِ جادہ سے ہوئیں بوجھل
نظروں کو میں اب سوئے افلاک کروں کیسے

ہے آپ ﷺ کی رحمت سے امید بہت مجھ کو
عارض کو بھلا اپنے نمناک کروں کیسے

حد درجہ سخاوت کا دریا ہے تری ہستی ﷺ
میں دامنِ عصیاں کو پیراک کروں کیسے