گالم گلوچ، برے القابات اور نامناسب گفتگو ہمارے معاشرے میں اب رواج بن چکا ہے۔ ہما…


گالم گلوچ، برے القابات اور نامناسب گفتگو ہمارے معاشرے میں اب رواج بن چکا ہے۔ ہمارے نوجوان یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم برے الفاظ اور گالم گلوچ کا استعمال کریں گے تو ہم Cool نظر آئیں گے۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک غیر اخلاقی اور نیچ حرکت ہے۔

اس کے علاوہ بھی کئی ایسی برائیاں ہیں جو ہمارے نوجوان سمجھتے ہیں کہ وہ یہ برائیاں کر کے کول بن رہے ہیں جبکہ وہ برائیاں انسان کی شخصیت اور وقار کو ٹھیس پہنچ جاتی ہیں اور اخلاقی قدروں کو کچل دیتی ہیں۔

ایسی تمام برائیوں اور غلطیوں سے اپنے آپ کو دور رکھ کے اپنی صلاحیتوں کو ایسے کاموں میں صرف کریں جو آپ کی ذات اور معاشرے دونوں کے لیے مفید ہوں۔

ابو الحسن نعیم



Source