ڈاکٹر نذیر قیصر کا یوم وفات (پیدائش: 30 اکتوبر، 19…


ڈاکٹر نذیر قیصر کا یوم وفات
(پیدائش: 30 اکتوبر، 1922ء- وفات: 24 فروری، 2013ء)
——
منتخب کلام
——
سکوتِ شام میں جب کائنات ڈھلتی ہے
کسی کی یاد خیالوں کے رُخ بدلتی ہے
مری نگاہ نے وہ محفلیں بھی دیکھی ہیں
جہاں چراغ کی لَو تیرگی اُگلتی ہے
بڑھا ہے جب سے بہاروں کی سمت دامنِ شوق
خزاں بھی سرحدِ گلشن سے بچ کے چلتی ہے
ابھی سے راھزنوں کے سلوک پر تنقید
ابھی تو مشعلِ رھبر لہُو سے جلتی ہے
اب اور کون سنے گا صدائے زخم بہار
صبا بھی پیکرِ گلشن پہ خاک ملتی ہے
نہ جانے کس لیے گُھٹنے لگا ہے دم قیصرؔ
سماں بھی مہکا ہوا ہے ‘ ہوا بھی چلتی ہے
………………