وہ مجھے بتانے لگا کہ سیٹھ بہت قلیل تنخواہ دیتا ہے اس لیے تھوڑی بہت ہیرا پھیری کرتا ہوں اس کے حساب میں
میں نے کہا کیوں کرتے ہو ایسا؟؟؟
کہنے لگا "صاحب جو تنخواہ ملتی ہے اس سے روٹی پوری ہوجائے بڑی بات ہے،گھر کا کرایہ گیس بجلی کے بل،دوائی دارو،قرض کی ادئیگی کیلئے میں ہیرا پھیری پر مجبور ہوجاتا ہوں
میں نے کہا لیکن یہ تو حرام ہے دوست۔۔۔
کہنے لگا” اجی ہم پر تو زندگی ہی حرام کردی گئی ہے،اگر جینے کیلئے یہ نا کرے تو آخری حل خوود کشی ہے اور وہ بھی حرام ہے اب بتائیے ہم کرے تو کیا کرے، یہ ظالم سماج نا ڈھنگ سے جینے دیتا ہے اور اگر بندہ تھک کر اپنی موت خود گلے لگالے تو حرام موت کے فتوے لگادیتا ہے۔۔۔
میں اس کی بات سن کر خاموشی سے سر ہلاتا رہ گیا۔۔۔
یوم_مزدور
Source