نعتِ رسولِ مقبول ﷺ – فرحت شکور
میں ذکرِ شہہِ انبیاء کر رہی ہوں
ثنائے حبیبِ خدا کر رہی ہوں
میں پھیلا کے دامن دعا کر رہی ہوں
درِ مصطفی ﷺ پر صدا کر رہی ہوں
مجھے بخش دے زیست کے امتحاں سے
میں رو رو کے یہ التجا کررہی ہوں
نبیؐ کی محبت کو دل میں بسا کر
میں دور اپنی ہر اک بلا کر رہی ہوں
نگاہوں میں بھر کر مدینہ کے جلوے
میں اپنے دکھوں کی دوا کر رہی ہوں
لگا کر میں سینے سے پثرب کی مٹی
شفا دردِ دل کو عطا کر رہی ہوں
میری خوش نصیبی کا عالم تو دیکھو
مدینے میں سجدے ادا کر رہی ہوں
میں ٹھکرا کے دولت زمانے کی خود کو
محمدؐ کے در کا گدا کر رہی ہوں
میرا نام بھی ہو تیرے خادموں میں
تیرے نام اپنی وفا کر رہی ہوں
ثنا گر ہوں فرحتؔ میں شاہِ رُسلؐ کی
کہ سامانِ روزِ جزا کر رہی ہوں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔