منافقت کریں منہ پر مکر جائیں اونچی آواز میں جھوٹ بول کر جیت جائیں چالیں چلیں کسی…


منافقت کریں
منہ پر مکر جائیں
اونچی آواز میں جھوٹ بول کر جیت جائیں
چالیں چلیں
کسی کو نیچا دکھانے کے لیے جس حد تک جا سکتے چلے جائیں
اپنے عیبوں کو چھپا کسی اور پر ڈال کر جتنا اسے سرعام کر سکتے ہیں کر لیں

مگر صرف ایک بار آسمان کی طرف دیکھنا
وہ جو اوپر عرش پہ موجود ہےناں …..
وہ جس کے سائے میں تم یہ سب کرتے ہو….کرتی ہو…
وہ القہار ہے
پتا ہے بھولنے والا بھی نہیں ہے
اور سب سے باریک نظر ہے اسکی سب… یعنی سب دیکھتا ہے… سب….
بس اتنا کسی کو ستاؤ جتنی جہنم کی آگ برداشت کر سکو وہ آگ جو چربی تک پگھلا دے گی جس سے دماغ کی کھوپڑی پھٹ جائے گی…..

اور ہاں اگر جہنم کا بھی ڈر نہیں….اسکے بندوں کے لیے زمین تنگ کرتے وقت اللہ سے بھی حیا نہیں آتی تو یاد رکھنا بہت سے ظالم، خود غرض، جھوٹے، دھوکے باز، منافق، حق کو دبانے والے لوگوں کے لیے اللہ اپنی زمین اور اسکے وسائل تنگ کر دیتا ہے اتنا کہ وہ بے بس ہوجاتے ہیں مگر کچھ کر نہیں پاتے…. اور انہیں ذلت کے ساتھ ہی موت آتی ہے…

لوگوں کی آہوں سے ڈریں!!!…..
انکے صبر کی برداشت سے ڈریں!!…..
کوئ آپکی وجہ سے اللہ کے سامنے رو لے اس بات سے ڈریں…!.!….

ورنہ آپکو تو کوئ فرق نہیں پڑتا مگر کچھ لوگ اللہ کے لاڈلے ہوتے ہیں اور اللہ انہیں تنگ کرنے والوں کو نہی چھوڑتا بدلہ ضرور لیتا ہے

#از_حارث_حیات_ھادی_شجاع_آباد



Source