محبت گزیدہ
ایک دن خود کو ہم یونہی مل جائیں گے
فاصلے پل میں ایسے سمٹ جائیں گے
خود کو مل کر گلے سے لگائیں گے ہم
بنا کچھ کہے ہم بہت روئیں گے
اپنی پلکوں پہ بھیگے ستاروں کو پھر چوم کر جھوم کر
مسکرائیں گے ہم
جیسے صدیوں کا بچھڑا کوئ آ ملے
ہم محبت گزیدہ ملے گر کبھی
مہ کدے جا کے بیٹھیں گے پھر روبرو
بنام محبت بنام وفا جام ٹکرائیں گے
ایک دوجے کو پھر سے پلائیں گے ہم …
More
![]()
![]()
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3709523635944809
