فارن ہائیٹ ۴۵۱” ۔Fahrenheit 451 ” کتاب شاید زندگی کا ایسا تحفہ ہے جسے زندگی میں…


فارن ہائیٹ ۴۵۱” ۔Fahrenheit 451 ”

کتاب شاید زندگی کا ایسا تحفہ ہے جسے زندگی میں کھونے کا کبھی کوئی ڈر نہیں ہوتا۔ باقی تو زندگی دوسروں کے کھو جانے کو کہتے ہے۔ "رے برادھبری” شاید اسی قسم کے انسان تھے جس نے اپنا سب کچھ کتاب کے ساتھ جوڑا۔ اور اسکا ناول "فارن ہائیٹ ۴۵۱” اسی کتاب دنیا کے بارے میں ہے۔ وہی کتاب جسے اج کی دنیا اور شاید ہمیشہ سے کبھی اپنا جانا ہی نہیں۔ اپنائیت تو دور، کبھی اس کو دیکھا تک نہیں۔ وہ کتاب جس اپنے اندر تہذیبوں اور ثقافتوں کے رازوں کو سینے سے لگایا، وہ کتاب جو ہمیں اپنے آپ سے روشناس کرتی اور روشنیاں بکھیرتی ہوئی ہر خاص و عام کے دلوں کو منور کرتی۔

"فارن ہائیٹ” اسی طرح ہمیں ایسی دنیا میں لیجاتی ہے جہاں پہ کوئی پڑھنے والا نہیں، کوئی دیکھنا والا نہیں، بالخصوص اس عالم انسان میں جس میں وہ بصارت ہی نہیں جو دنیا کو بانپ سکے۔ "فارن ہائیٹ ۴۵۱” کی اہمیت شاید اس وجہ سے بھی ہے کہ وہ ہمیں اپنی دنیا کے بارے میں بتا رہا ہے۔ جہاں باتیں کرنے والے تو زیادہ لیکن پڑنے والے نہیں۔

نوٹ: یہ کتاب ۱۹۵۳ میں لکھی گئی ہے جو کہ "ڈسٹوپیان ادب” dyspotian literature میں آتا ہے۔


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3857300251167146


Comments

3 responses to “فارن ہائیٹ ۴۵۱” ۔Fahrenheit 451 ” کتاب شاید زندگی کا ایسا تحفہ ہے جسے زندگی میں…”

  1. where this available ?