( غیر مطبوعہ ) گذر گئے جو قرینے کی بات کرتے تھے …

( غیر مطبوعہ )

گذر گئے جو قرینے کی بات کرتے تھے
کہ مکّے والے مدینے کی بات کرتے تھے

کسی پہ نقشہ کبھی کُھل نہیں سکا کہ بزرگ
گُھما پِھرا کے دفینے کی بات کرتے تھے

زماں کے دشت سے آئے ہوئے مسافر بھی
زمیں کے آخری زینے کی بات کرتے تھے

… More