سیّد مُبارک شاہ
آدم کی کسی رُوپ میں تحقیر نہ کرنا
پِھرتا ہے زمانے میں خُدا بھیس بدل کے
……
جاگیے، دیوار جاں کو چاٹیے، سو جائیے
عمر کی یکسانیت سے زندگی اکتا گئی
…..
بڑی لذتیں ہیں گناہ میں جو نہ کیجئے
جو نہ پیجئے تو عجب نشہ ہے شراب میں
…..
یہ ہر دن تھوڑا تھوڑا مَرنے کا تکلف کیا
یہ کام ایک روز بہتر ھے کہ سارا کر لیا جائے
…..
سینے سے اُٹھ رہا ھے تعفن عجیب سا
مَیں دفن بھی نہ کر سکا میت ضمیر کی
….
ہر ایک ذرہ بچا کے رکھنا کہ جانے کس دن
زمین مٹی کی واپسی کا سوال کر دے
…..

سیّد مُبارک شاہ آدم کی کسی رُوپ میں تحقیر نہ کرنا …
Comments
One response to “سیّد مُبارک شاہ آدم کی کسی رُوپ میں تحقیر نہ کرنا …”
-
بہترین
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔