سفر , تھکن سارے ہی چہروں پر لکھی تھی اس سفر نے وہ …


سفر
,
تھکن سارے ہی چہروں پر
لکھی تھی اس سفر نے
وہ سر تا پا مسافت میں بندھے تھے
اچانک میٹھی میٹھی دھوپ نے انگڑائی سی لی
یہ صبح کی کرن پہلی
تھکن کو لے گئی تھی
تھکے ہاروں سے سونے کی لگن کو لے گئی تھی
نئی صبح نئی اُمید لے کے آ گئی تھی
مسافر کے لیے یہ عید لے کر آ گئی تھی
,
فاخرہ بتول


Comments

جواب دیں