سخت مشکل ہے مگر لطفِ نظر ہونے تک
ایک پل چاہیئے قطرے کو گوہر ہونے تک
..
حافظ لدھیانوی کا یوم پیدائش
July 07, 1920
نام حافظ سراج الحق -قلمی نام حافظ لدھیانوی
پیدائش – 1920-07-07 لدھیانہ (پنجاب) – بھارت
وفات – 1999-10-16
ڈرامہ نگار, افسانہ نگار, ادیب, شاعر
فیصل آباد(پنجاب) , پاکستان
چند اشعار
…..
واقف مزاجِ یار سے ہے چارہ گر کہاں
دل میں نہ درد ہو تو زباں میں اثر کہاں
===
ہر سانس شبِ ہجر میں اک موجِ طرب تھا
اس دل کو تری یاد سے کچھ ربط عجب تھا
===
بات کرنے کی ادا ہوتی ہے
نکہتِ گل بھی صدا ہوتی ہے
===
آپ کا دھیان سدا رہتا ہے
دل میں اک شعلہ جلا رہتا ہے
===
کبھی جو اہل نظر تیرا ذکر کرتے ہیں
خیال و خواب کے سورج کئی اُبھرتے ہیں
..
یارائے گفتگو نہیں آنکھوں میں دم نہیں
یہ خامشی بھی عرض تمنا سے کم نہیں
ویران کس قدر ہے گزر گاہ آرزو
اس رہ گزر میں کوئی بھی نقش قدم نہیں
قائم رہی جنوں میں بھی اک وضع احتیاط
دل خون ہو گیا ہے مگر آنکھ نم نہیں
دل ہے جمال یار کی لذت سے فیضیاب
اس آئنہ میں کوئی بھی تصویر غم نہیں
حافظؔ اک اضطراب مسلسل ہے زندگی
اس منزل وفا میں کہیں پیچ و خم نہیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔