’’زندگی میں کوئی غلطی نہیں ہوتی، صرف سبق ہوتے ہیں۔ منفی تجربات نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، صرف مواقع ہوتے ہیں؛ نشونما پانے، سیکھنے اور اپنی ذات پر قابو پاکر آگے بڑھنے کے مواقع۔ جدوجہد کرنے سے ہی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ درد اور تکلیف بھی بہترین استاد ثابت ہو سکتے ہیں‘‘۔
’’میرے دوست، یہ کہنا کہ تمہارے پاس اپنی زندگی اور سوچوں کو بہتر بنانے کے لیے وقت نہیں ہے… بالکل ایسا ہی ہے جیسے تمہارے پاس گاڑی میں پٹرول بھروانے کا وقت نہیں کیونکہ تم گاڑی چلانے میں بہت زیادہ مصروف ہو۔ کبھی نہ کبھی تو گاڑی پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے رکے گی، پھر تمہیں مجبوراً وقت نکالنا پڑے گا کیونکہ اُس کے بغیر چارہ ہی نہیں ہو گا۔‘‘
’’اگر تم کسی کام کے ایسے نتیجے سے مایوس ہو جاؤ جس کی تمہیں اُمید نہیں تھی، تو یاد رکھنا قوانینِ قدرت ایک دروازہ بند کرنے سے پہلے دوسرا دروازہ لازمی کھولتے ہیں‘‘۔
(کتاب سے چند اقتباسات)
دُنیا بھر میں پندرہ ملین سے زائد فروخت ہونے والی ورلڈ بیسٹ سیلر کتاب The Monk Who Sold His Ferrari کا پہلا مستند اردو ترجمہ
مترجم: حمزہ زاہد۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2851251071772074

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔