
اللہ ، بھلا گوشت کی گُٹھلی، یہ زباں
ہے منہ میں مرے کیوں؟ کوئی دھندہ اس کا؟
Advertisements

کیا اس لئے، میں اس سے کوئی کام نہ لوں ؟
کیا اس لیے اک گوشت کےٹکڑ ے کی طرح
چپ چاپ یہ محبوس رہے منہ میں مرے؟
اللہ مرے، سُن کہ جو حالت ہے مری
اور تیرے نہ سُننے سے تو بہتر ہے کہ مَیں
چپ چاپ رہوں، صم بکُم، گونگا ہو جائوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نصف شب نیم بیداری کی حالت میں خلق ہوئی

Related

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔