روشنی لینے چلے تھے اور اندھیرے چھا گئے مسکرانے ب…

روشنی لینے چلے تھے اور اندھیرے چھا گئے
مسکرانے بھی نہ پائے تھے کہ آنسو آ گئے

آج کتنے دوست مجھ کو دیکھ کر کترا گئے
اللہ اللہ اب محبت میں یہ دن بھی آ گئے

جب بھی آیا ہے کسی کو بھول جانے کا خیال
یک بیک آواز آئی ” لیجئے ہم آ گئے ” –!!!

آہ وہ منزل جو میری غفلتوں سے گم ہوئی
ہائے وہ رہبر جو مجھ کو راہ سے بھٹکا گئے

… More