درود پڑھنا ہے کارِ بقاء درود پڑھو
ہم اہلِ دل کو ہے حکمِ خدا درود پڑھو
ٹھہرتی جاتی تھی افسردگی طبیعت میں
حجابِ غیب سےآئی صدا درود پڑھو
رضائے مصطفوی ہے رضائے ربِ علا
سو چاہتے ہو اگر مدعا درود پڑھو
بفضلِ سورۂ کوثر ہو ذکر کی کثرت
بنامِ احمدِ خیرالوریٰ درود پڑھو
ملائکہ بھی نبی پر درود پڑھتے ہیں
تم امتی ہو سو اہلِ وفا درود پڑھو
درو پڑھتے رہو اےگروہِ دل زدگان
درود کرتا ہے کارِ شفاء درود پڑھو
انہیں بنایا گیا عالمین پر رحمت
تفرقات میں الجھے ہو کیا درود پڑھو
(نقش جمیل)
انتخاب :-: ابوالحسن علی