خواتین سارا دن چپڑ چپڑ بولتی ہیں۔ کئی تو میری زمر جیسی رات کو سوتے میں بھی باز ن…


خواتین سارا دن چپڑ چپڑ بولتی ہیں۔
کئی تو میری زمر جیسی رات کو سوتے میں بھی باز نہیں آتیں، تب بھی بولتی ہی جاتی ہیں۔

لیکن ذرا ٹھہریں…

یہ جو آپ دوسروں پر اتنے الفاظ ضائع کرتی ہیں نا، ان میں سے چند الفاظ اگر خود پر خرچ کر کے دیکھ لیں تو یقین کریں، زندگی کا نقشہ بدلنا شروع ہو جائے گا۔

ہمیں دوسروں سے بات کرنا تو آتا ہے،
لیکن خود سے بات کرنا کسی نے سکھایا ہی نہیں۔
حالانکہ خود سے بات کرنا سیکھ لیں تو
آپ کی ذات میں بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے،
آپ کو اپنے مسئلوں کی جڑ سمجھ آنے لگتی ہے،

اور سب سے بڑھ کر…

آپ کا کنٹرول واپس آپ کے اپنے ہاتھ میں آ جاتا ہے۔
کیا آپ جانتی ہیں کہ آپ خود سے بات کر کے اپنی مائنڈ پروگرامنگ کر سکتی ہیں؟
جی ہاں، بالکل ویسے ہی جیسے کسی سسٹم کو نیا سافٹ ویئر دیا جاتا ہے۔

آپ جیسی عادتیں چاہتی ہیں،
جیسا رویہ چاہتی ہیں،
یا اگر آپ دوسروں کے شر، باتوں، رویوں اور منفی اثرات سے پریشان ہیں
اور خود کو محفوظ رکھنا چاہتی ہیں،
تو اس کا سب سے مؤثر طریقہ ہے:
خود سے بات کرنا سیکھنا۔
اور اس کے لیے کوئی مشکل عمل نہیں، کوئی کتابوں والا فلسفہ نہیں۔

کرنا صرف یہ ہے:

دن میں ہر دو گھنٹے بعد، صرف پانچ منٹ کے لیے خود کے ساتھ بیٹھ جائیں۔
ذہن کو ڈھیلا چھوڑ دیں،
سوچوں سے لڑیں نہیں، بس انہیں خاموش ہونے دیں۔
اور پھر نرمی سے، واضح لفظوں میں
اپنے ذہن کو بتائیں کہ آپ اب کیا چاہتی ہیں۔

مثال کے طور پر:

اگر آپ کی عادت ہے کہ آپ ہر بات پر فوراً ری ایکٹ کر دیتی ہیں
اور اب آپ ری ایکشن کے بجائے رسپانس کرنا سیکھنا چاہتی ہیں
تو اپنے ذہن سے یوں بات کریں:

“آج تک میں نے جو بھی غیر ضروری ری ایکشن دیے،
وہ سب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔
آج سے میں کسی بھی معاملے پر بولنے سے پہلے
چند لمحے خاموش رہوں گی،
سمجھوں گی،
اور پھر رسپانس دوں گی۔”
بس یہی۔

اور ایسا آپ نے خود سے 8 سے 10 دفعہ کہنا ہے

کوئی جادو نہیں، کوئی شارٹ کٹ نہیں۔
اور پھر دیکھیے…

ود اِن ٹو تھری ویکز
آپ خود محسوس کریں گی کہ
آپ کی طبیعت میں ٹھہراؤ آ رہا ہے،
الفاظ تول کر نکل رہے ہیں،
اور وہی عادت
جو کبھی کمزوری تھی
آہستہ آہستہ آپ کی طاقت بنتی جا رہی ہے۔
کیونکہ
جب عورت خود سے بات کرنا سیکھ لیتی ہے
تو پھر دنیا کی کوئی آواز
اس کے اندر کا سکون آسانی سے نہیں چھین سکتی۔

ام زمر



Source