خدایا مجھے اپنا جلوہ دکھا دے
تو مجھ کو بصیرت کی آنکھیں لگا دے
وہ سب دیکھنا ہے نظر جو نہ آئے
مرے سامنے سے یہ پردہ اٹھا دے
بلندی کا حاصل اگر تو نہیں ہے
تو میں چاہتی ہوں مجھے تو گرا دے
اگر میں تری نام لیوا نہیں تو
مرے نام کو ہر جگہ سے مٹا دے
جسے رشک سے دیکھے سارا زمانہ
خدا، نیل احمد کو ایسا بنا دے
نیل احمد

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔