تجھ سے بچھڑ کے بارہا محسوس یہ ہوا
خوش بو ترے بدن کی مرے آس پاس تھی
…
رفیق احمد نقش کا یومِ وفات
May 15, 2013
رفیق احمد نقش (پیدائش: 15 مارچ، 1959ء – وفات: 15 مئی، 2013ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، ماہر لسانیات، محقق اور ماہر غالبیات تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ درس و تدریس میں گزارا۔ انہوں نے گورنمنٹ سٹی کالج کراچی، کیڈٹ کالج پٹارو، بحریہ کالج کارساز اور محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں اردو کے استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مشہور مصور ایم ایف حسین کی خود نوشت ایم ایف حسین کی کہانی اپنی زبانی کو ہندی زبان سے اردو میں منتقل کیا۔ محمد شمس الحق کی مشہور تالیف اردو کے ضرب المثل اشعار کی تدوین بھی انہوں نے ہی کی تھی۔ وہ مرزا غالب پر تحقیق کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ غالب پر ان کی تصانیف میں نامہ ہائے فارسیِ غالب، رموزِ غالب، مآثرِ غالب، غالبیات کے چند فراموش شدہ گوشے، غالب شناس مالک رام، غالب کی اردو نثر اور دوسرے مضامین اور نوادرِ غالب شامل ہیں۔
رفیق احمد نقش 15 مئی، 2013ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
…
آمدِ فصلِ گُل پر ہوائے طرب ناک چلنے لگی ، تیری یاد آگئی
دھیرے دھیرے فضائے جہاں اپنی رنگت بدلنے لگی ، تیری یاد آگئی
پھر کتابِ گذشتہ کے اوراق نظروں کے آگے پریشان پھرنے لگے
رُت بدلنے لگی ، دل میں چپکے سے اک آگ جلنے لگی ، تیری یاد آگئی
دُور تک لہلہاتے ہوئے رقص کرتے ہوئے پھول ہیں میری تنہائی ہے
آج دل میں کسی ساتھ کی آرزو جب مچلنے لگی ، تیری یاد آگئی
سب طیور اپنے اپنے ٹھکانوں کی جانب روانہ ہوئے ، اک بہانہ ہوئے
دل کی افسردگی میں اضافہ ہوا ، شام ڈھلنے لگی ، تیری یاد آگئی
رات آخر ہوئی ، درد افزوں ہوا ، آنکھ سے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی
شام ہی سے عجب کیفیت تھی مری ، جاں نکلنے لگی ، تیری یاد آگئی
The fragrance of your body was around me.
…
Death anniversary of Rafiq Ahmed Naqsh
May 15, 2013
Rafiq Ahmed Naqq (born: march, twisted may, twice) was an Urdu poet, linguist, researcher and dominant expert from Pakistan. Spent a big part of his life in teaching and teaching. He served as an Urdu teacher at Government City College Karachi, Cadet College Pataro, Bahria College Karsaz and Muhammad Ali Jinnah University Karachi.
He transfered the story of the famous artist MF Hussain's own book MF Hussain from Hindi language to Urdu. He also edited the famous compilation of Muhammad Shams ul Haq in Urdu. He was on Mirza Ghalib. He was famous for his research. His books on Ghalib include Namahi Persian Ghalib, Rumoz Ghalib, Aasher Ghalib, A few unforgettable parts of Ghalib, Ghalib Shunas Malik Ram, Ghalib's Urdu prose and other articles and Nawadir Ghalib.
Rafiq Ahmed Naqsh died on May, in Karachi, Pakistan. He is a rich man in the graveyard of Muhammad Shah in Karachi.
…
On the arrival of the garden, the wind started running, I remembered you
Slowly the air where its color started changing, I remembered you
Then the pages of the past book started wandering in front of the eyes.
The season started changing, a fire started burning in my heart, I remembered you.
Flowers are dancing while dancing far away, my loneliness is
Today, when the desire of someone's company started to move, I remembered you
All the pilgrims went to their homes, there was an excuse.
The depression of heart increased, the evening started to fall, I remembered you
The night has finally come, the pain has increased, the eyes have a shower of tears
I was in a strange condition since evening, I started to die, I remembered you

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔