اگر کوئی میرے سامنے دوسری شادی کا تذکرہ کرے تو اسکے پاؤں پکڑ لیتا ہوں کہ میاں مج…


اگر کوئی میرے سامنے دوسری شادی کا تذکرہ کرے تو اسکے پاؤں پکڑ لیتا ہوں کہ میاں مجھ سے سبق سیکھ لو خدارا دوسری شادی نہ کرنا ۔۔۔۔ نامور اداکار اورنگزیب لغاری کا دوسری شادی کا تلخ تجربہ ۔۔۔۔ کہتے ہیں دوسری شادی کرکے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی ، اپنی زندگی کے قیمتی 14 سال ضائع کیے ، نہ گھر کا رہا اور نہ گھاٹ کا ۔۔۔۔دوسری اہلیہ سے دو بیٹے ہیں جو حافظ قرآن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اپنی دوسری اہلیہ کو ویسا نہیں پایا جیسی توقع کی تھی، شادی کے بعد طلاق دینے کی ہمت نہیں تھی اس لیے شادی آخری حد تک نبھانے کی کوشش کی، لیکن وہ میرے دونوں بیٹوں کو لیکر امریکا منتقل ہوگئی۔اورنگزیب لغاری نے اپنی دوسری اہلیہ سے ہونے والی آخری ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ جا رہی تھی تو اس کی آنکھوں میں غرور تھا کہ جیسے میں اپنے بچوں کے ساتھ امریکا جا رہی ہوں اور تم وہیں کے وہیں ہو اور رو رہے ہو۔انہوں نے بتایا کہ جب دوسری اہلیہ چھوڑ کر جا رہی تھی تو وہ رو رہے تھے لیکن وہ آنسو اس کے بچھڑنے کے نہیں تھے بلکہ وہ آنسو اس لیے تھے کہ میری زندگی کے اتنے برس اس کی وجہ سے ضائع ہوگئے۔



Source