الوداع زندگی : چکوری بیگم المعروف دارو نٹنی کا بیٹا حسن کیفی بھی دنیا سے چل بسا…


الوداع زندگی : چکوری بیگم المعروف دارو نٹنی کا بیٹا حسن کیفی بھی دنیا سے چل بسا ۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ حسن کیفی کی زندگی کے آخری چند سال کی مختصر روداد ۔۔۔۔۔ چکوری بیگم سے اداکار کیفی نے دوسری شادی کی تھی اس شادی سے انکے دو بیٹے حسن کیفی اور اسد کیفی ہوئے ۔ چکوری بیگم نے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلائی اور انکی بہترین پرورش کی ، دونوں بھائی اپنی ماں سے بہت پیار کرتے تھے اور یہ چکوری کی زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ تھے ، چکوری بیگم سے ایک غلطی یہ ہوئی تھی کہ اپنی کمائی سے بنایا ایک قیمتی گھر انہوں نے زندگی کے آخری سالوں میں کیفی صاحب کو دے دیا تھا جو مالی مشکلات کا شکار تھے ۔ چکوری بیگم کا انتقال ہوا تو حسن کیفی اور اسد کیفی گویا سڑک پر آگئے تھے انکے پاس کوئی قابل ذکر جائیداد یا مال دولت نہ تھا ۔ دونوں بھائیوں نے ہمت کی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کی ۔ اسد کیفی تو کسی حد تک اس کوشش میں کامیاب رہا مگر حسن کیفی کی زندگی صدمات سے بھری رہی والدہ کے انتقال کے بعد اسکی شادی کی گئی تو چند سال بعد اسکی بیوی جوانی کے عالم میں دنیا سے رخصت ہو گئی جسکے بعد حسن کیفی ٹوٹ کر رہ گیا اس نے پھر خود کو سنبھالا دونوں بھائی ایک ہی گھر میں رہتے تھے اور ایک دوسرے کا سہارا تھے حسن کیفی مختلف کام کرتا رہا آخری دنوں میں وہ ایونٹ مینجمنٹ کا کام کررہا تھا لیکن ایک ماہ قبل اسکی اپنڈکس اچانک پھٹی تو اسکی طبیعت خراب ہو گئی ، اسد کیفی نے اپنے بھائی کا بہت علاج کروایا مگر ز۔ہر جسم میں پھیلتا گیا آخر چند روز قبل حسن کیفی اس دار فانی سے رخصت ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔ جوان بھائی کی موت اسد کیفی کے لیے بڑا صدمہ ہے ، دعا ہے اللہ کریم حسن کیفی کی مغفرت فرمائے اور اسد کیفی کو صبر جمیل عطا کرے آمین ۔۔۔۔



Source